فیصل رضا عابدی پر لگائے گئے الزمات میں کوئی صداقت نہیں، اہلیہ

فیصل رضا عابدی پر لگائے گئے الزمات میں کوئی صداقت نہیں، اہلیہ
فیصل رضا عابدی پر لگائے گئے الزمات میں کوئی صداقت نہیں، اہلیہ

  


لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کی اہلیہ ندا عابدی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان ‘ وزیراعظم میاں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کا نوٹس لیکر انہیں رہا کروانے کے لئے احکامات جاری کریں کیونکہ ان پر لگائے گئے الزمات میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ فیصل رضا عابدی پیپلز پارٹی کی پالیسوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اس لئے انہیں انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کے کسی بھی کالعدم تنظیم کے ساتھ کوئی تعلقات نہیں ہیں وہ تو ہر مذہب اور مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف ہونے والی زیادتیوں پر آواز بلند کرتے تھے انہوں نے ہمیشہ پاک فوج سیکورٹی اداروں کے حق میں بیانات دئیے ہیں ان پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے اس لئے انہیں رہا کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ میری اور میرے شوہر کی جان کو شدید خطرہ ہے اور مجھے دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...