نیوزگیٹ سکینڈل ، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا مجوزہ انکوئری کمیٹی کو تسلیم کرنے سے انکار

نیوزگیٹ سکینڈل ، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا مجوزہ انکوئری کمیٹی کو ...

اسلام آباد/لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے نے ڈان لیکس پر وزیرداخلہ کی مجوزہمجوزہ انکوائری کمیٹی مسترد کردی۔تحریک انصاف نے چیف جسٹس کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی جانب سے ڈان لیکس کی تحقیقات کیلئے ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنانے کے بیان پر اپنے رد عمل میں ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ ججز پر مشتمل کمیٹی کو نہیں مانتے۔ ڈان لیکس کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنائی جائے جس کا سربراہ چیف جسٹس کو ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ریٹائرڈ جج مقرر نہیں کرسکتے اور نہ ہی انہیں انکوائری کمیٹی بنانے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے کیونکہ کمیٹی کو سکیورٹی لیکس پر وزیر اعظم سے بھی سوال کرنے ہیں۔دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکومت کلین چٹ کیلئے ریٹائرڈ جج لا رہی ہے۔پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے ڈان لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے مجوزہ انکوائری کمیٹی پر اپنے رد عمل میں کہا کہ وزیر اعظم کی مرضی کے بغیر اتنی بڑی واردات نہیں ہوسکتی ، سیرل المیڈا کیس کی انکوائری ریٹائرڈ جج سے کرانا مذاق ہے اور حکومت کلین چٹ کیلئے ریٹائرڈ جج لا رہی ہے۔

مسترد

مزید : صفحہ اول


loading...