شربت گلے کوملک بدرنہ کیا جائے خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کو خط

شربت گلے کوملک بدرنہ کیا جائے خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کو خط

پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان کا جعلی شناختی کارڈ بنانے والی افغان خاتون ’مونا لیزا‘ شربت گلہ کو فوری طور پر ملک بدر نہ کرنے کے لئے وفاق کو خط لکھا ہے۔ کے پی کے حکومت کی جانب سے وفاق کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں درخواست کی گئی کہ جعلی شناختی کارڈ بنانے والی افغان خاتون شربت گلہ کو فوری طور پر ملک بدرنہ کیا جائے۔ خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ انسانی ہمدردی اورافغان عوام کے ساتھ خیرسگالی کے طورپر کیا گیا ہے جب کہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے شربت گلہ کو علاج و معالجے کی مکمل سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ملک بدر

مزید : صفحہ اول


loading...