حکومت مدت پوری کریگی، نواز شریف سمیت سب کا احتساب کیا جائے: جاوید ہاشمی

حکومت مدت پوری کریگی، نواز شریف سمیت سب کا احتساب کیا جائے: جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور/ملتان (آئی این پی) تحریک انصاف کے سابق صدرمخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی کوئی سیاسی اہمیت نہیں ‘میری جنگ کسی ایک آدمی کو بچانے کیلئے نہیں‘ نوازشر یف اور انکے خاندان سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے۔توار کے روز ایک انٹر ویو اور ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان تحر یک انصاف میں فیصلے اکثر یت نہیں بلکہ اپنی من مانی کے مطابق کرتے ہیں اور مخالفت میں بولنے والوں کو ڈانٹ بھی دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست کو بھی کھیل کا میدان ہی سمجھ کر کام کر رہے ہیں انکا پار لیمنٹ سے الگ ہونیکا فیصلہ بھی کسی صورت جمہو ریت کے مطابق نہیں۔ عمران خان اپنی ضد اور ہٹ دھر می سے پارٹی کو تباہ کر چکے ہیں ‘تحر یک انصاف عوام نہیں کسی اور کے سہارے اقتدارمیںآنیکا نہ پورا ہونیوالا خواب دیکھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر شخص شفاف کا احتساب نظام اور پانامہ لیک کی شفاف تحقیقات چاہتا ہے اب معاملہ سپر یم کورٹ میں جا چکا ہے ہمیں یقین ہے وہاں شفاف تحقیقات کا مسئلہ حل ہوجا ئیگا بد قسمتی سے ملک میں کرپشن کیخلاف قانون نہیں قومی اسمبلی کے فورم کو استعمال کرکے کرپشن کیخلاف قانون بنانا چاہیے تحر یک انصاف پار لیمنٹ میں آئے ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں نوازشریف او ر انکے خاندان سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے اور کر پشن کا خاتمہ ہر پاکستان کا مطالبہ ہے اور کر پشن کے خاتمے سے ہی مسائل حل ہوں گے ۔

مزید :

صفحہ آخر -