امریکہ میں ٹی وی اینکر’’ہیڈ فونز‘‘کی چوری کے الزام میں گرفتار

امریکہ میں ٹی وی اینکر’’ہیڈ فونز‘‘کی چوری کے الزام میں گرفتار
امریکہ میں ٹی وی اینکر’’ہیڈ فونز‘‘کی چوری کے الزام میں گرفتار

  


لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست لاس اینجلیس کے ائیرپورٹ پرمعروف ٹی وی اینکر پرسن اورسابق مس امریکا کو ‘‘ہیڈ فونز’’ کی چوری کے شبے میں گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔امریکی ریاست لاس اینجلیس کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر48 سالہ سابق مس امریکا اورٹی وی اینکرپرسن ‘‘لو پاریکر’’ کو اس وقت پولیس کی جانب سے گرفتارکیا گیا جب ان پرایک ‘‘ہیڈ فونز’’ چوری کیے جانے کا الزام لگایا گیا جوایک آف ڈیوٹی جاسوس پولیس کا تھا۔ ٹی وی اینکرپرسن لوپاریکرکو گرفتاری کے بعد پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا جہاں ان پرچوری کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تاہم کچھ دیربعد ہی انہیں رہا کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لوپاریکرپرسیکیورٹی کاؤنٹرسے ہیڈ فونزچرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے جب کہ ان کی گرفتاری بورڈنگ پاس جاری ہونے کے بعد ایک عام شہری کے طورپرہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ لوپاریکراپنے بیماروالد کی عیادت کے لیے جارہی تھیں، ہمیں یقین ہے کہ یہ ایک غلط فہمی ہوگی، وہ بھی تحقیقات میں ہمارے ساتھ بھرپورتعاون کررہی ہیں جب کہ امید ہے کہ انہیں کلین چٹ دے دی جائے گی۔دوسری جانب ٹی وی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کی اینکرجب سیکیورٹی چیکنگ کی لائن میں کھڑی تھیں تو انہوں نے دیکھا کہ کوئی اپنے ہیڈ فونزچھوڑ گیا تاہم وہ ہیڈ فونز کے مالک کو دیکھ رہی تھیں کہ انہیں چوری کے شک میں گرفتار کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...