سائبیریا کے شمال مشرق کے ساحل پر برف کے قدرتی گولے

سائبیریا کے شمال مشرق کے ساحل پر برف کے قدرتی گولے
سائبیریا کے شمال مشرق کے ساحل پر برف کے قدرتی گولے

  



لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سائبیریا کے شمال مشرق کی خلیج اوب میں مقامی باشندوں نے ایک عجیب اور دلکش منظر دیکھا جہاں ہزاروں کی تعداد میں قدرتی طور پر بننے والے بڑے بڑے برف کے گولے ساحل پر موجود ہیں۔اٹھارہ کلومیٹر لمبے ساحل پر تاحد نظر برف کے گولے نظر آ رہے تھے اور ان کے قطر ٹینس کی گیند سے لے کے ایک میٹر تک تھے۔یہ ماحولیات کے نادر نظام کا نتیجہ تھے کیونکہ برف کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہوا اور پانی سے چکر کھاتے ہوئے بڑے بڑے سنوبال کی شکل اختیار کر گئے تھے۔ان کا کہنا تھا ’پہلے تو ایک بنیادی قدرتی عمل ہے، جس میں سخت سردی کے باعث سمندر میں برف کے ٹکڑے پانی کی سطح پر تیرنے لگتے ہیں۔ پھر اس میں ہوا کے رخ، ساحل کے خد و خال اور درجہ حرارت میں تیزی کے ساتھ شدید کمی کے اثرات کو شامل کرلیں۔ ان تمام عناصر کے ایسے غیر معمولی ملاپ سے یہ خوشنما برف کے گولے بن گئے ہیں۔‘

مزید : صفحہ آخر


loading...