وائی فائی نیٹ ورک کا نام ’’داعش21‘‘ رکھنے پر نوجوان گرفتار

وائی فائی نیٹ ورک کا نام ’’داعش21‘‘ رکھنے پر نوجوان گرفتار
وائی فائی نیٹ ورک کا نام ’’داعش21‘‘ رکھنے پر نوجوان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)بہت سے لوگ اپنے وائی فائی کے نام عجیب و غریب قسم کے رکھتے ہیں، جس کا مقصد مفت وائی فائی کے متلاشیوں کو زچ کرنا ہوتا ہے۔ ایسے ہی فرانس میں ایک نوجوان نے اپنے وائی فائی کا ایسا خوفناک نام رکھ لیا کہ پولیس متحرک ہو گئی اور اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا جہاں سے اسے 3ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ویب سائٹ arstechnica.comکی رپورٹ کے مطابق فرانس کے شہر ڈیجون میں ایک 18سالہ نوجوان نے اپنے وائی فائی نیٹ ورک کا نام ’’داعش21‘‘ رکھ لیاجس پرنوجوان کے ہمسائے نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس نے شدت پسند تنظیم کے نام پر اپنے وائی فائی کا نام رکھا ہوا ہے اور پولیس فوری حرکت میں آگئی۔یادرہے کہ فرانس میں انسداد دہشت گردی کے نومبر 2014ء میں منظور کیے گئے نئے قوانین کے تحت دہشت گردی اور شدت پسندی کی عوامی سطح پر ستائش کرنا بھی جرم قرار پا چکا ہے اور اس کی سزا 7سال قید اور جرمانہ رکھی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق نوجوان کا عدالت میں کہنا تھا کہ میں دہشت گرد نہیں ہوں۔ نوجوان کی وکیل کریما مین ہاؤلی کا کہنا تھا کہ ’’وائی فائی نیٹ ورک کا نام داعش رکھنا کسی بھی حوالے سے شدت پسند تنظیم کی ستائش کے زمرے میں نہیں آتا۔ نوجوان پر لگائے گئے الزامات احمقانہ تھے جس پر سزا سنا دی گئی۔‘‘ابتدا میں عدالت نے اسے 100گھنٹے کمیونٹی سروس کی سزا دی تھی جو اس نے مسترد کر دی جس پر اسے 3ماہ معطل قید کی سزا سنا دی گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -