عرب ملک میں وہیل مچھلی کی ’’قے‘‘ نے مچھیروں کو کروڑ پتی بنا دیا
مسقط(مانیٹرنگ ڈیسک )عرب ملک عمان میں غریب مچھیروں کو وہیل مچھلی کی قے (اْلٹی)مل گئی جس نے اسے کروڑپتی انسان بنا دیا۔ہندوستان ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق عمان کے صوبہ قرایات میں 30اکتوبر کی صبح خالد الثنانی نامی مچھیرا اپنے دو دوستوں کے ساتھ ساحل سمندر پر گیا جہاں اسے بڑی مقدار میں وہیل مچھلی کی قے (سیاہی مائل رنگ کے ٹھوس چربیلے مادے کی شکل میں ) نظر آئی جس کی بد بو بہت زیادہ تھی۔خالد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ قے نما چربیلے مادے کو کشتی میں ڈال لیا جس کا وزن اسی کلو گرام تھا۔خالد کا کہنا تھا کہ پہلے تو اس کی بد بو بہت زیادہ تھی لیکن دو دن بعد اس مادے سے خوشبو آنے لگی جس پر ہم سب خوشی کے ساتھ گھر آگئے۔اس نے بتا یا کہ ابھی تک اس سیال مادے کی قیمت 2.5ملین ڈالر لگ چکی ہے تاہم جیسے ہی کوئی اچھا سودا ہو گا تو اسے بیچ دیا جائے گا۔واضح رہے کہ وہیل مچھلی کی قے سے نکلایہ ماد ہ پرفیوم بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔