بارش کے باعث شیڈول تبدیل بنگلہ دیش پریمیر لیگ کا آغازکل ہوگا

بارش کے باعث شیڈول تبدیل بنگلہ دیش پریمیر لیگ کا آغازکل ہوگا

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش پریمیر لیگ کا آغاز (کل)منگل آٹھ نومبر کو ہوگا تفصیلات کے مطابق بی پی ایل 2016 کا آغاز 4 نومبر کو ہونا تھا تاہم بارش کے باعث اب تک شیڈول تمام میچ ممکن نہیں ہوسکے اور اب لیگ کا دوبارہ آغاز 8 نومبر کو ہوگا۔بی پی ایل ریڈرز میں شاہد آفریدی کے علاوہ پاکستان کے مزید 3 کھلاڑی بھی نمائندگی کررہے ہیں۔پاکستان ٹیم کے اوپنر شرجیل خان، رنگپور ریڈرز کی جانب سے اننگز کا آغاز کریں گے ٗ نوجوان بلے باز بابراعظم اور ناصر جمشید بھی بطور بلے باز شامل ہوں گے۔گزشتہ سال پاکستان کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض بھی رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کرررہے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...