آسٹریلیا نے سلطان آف جوہر کپ نیئر ہاکی ٹورنا منٹ جیت لیا

آسٹریلیا نے سلطان آف جوہر کپ نیئر ہاکی ٹورنا منٹ جیت لیا

کوالا لمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا نے سلطان آف جوہر کپ جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا،پاکستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پاکستان کو فائنل میچ میں 3۔1 گول سے ہرادیاہے،پاکستان نے پہلی بار فائنل میچ میں جگہ بنائی تھی لیکن جیتنے میں ناکام رہی۔ قومی کھیل میں جہاں سینئرز ناکام ہورہے ہیں وہیں ان کی دیکھا دیکھی چھوٹوں نے بھی بڑوں کے نقش قدم پر چلنا شروع کردیا ہے جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے ۔پاکستان کی اس شکست پر ارباب اختیار سے سوال ہے کہ کہاں گئے وہ دن جب دنیا کہتی تھی کہ اگر ہاکی سیکھنی ہے تو پاکستان جاؤ، جب 1994ء کے ورلڈ کپ میں قومی کھلاڑیوں کے غیر معمولی کھیل کو دیکھ کر گورے عش عش کر اٹھے تھے اور کپتان شہباز احمد سینئر کو روک روک کر بڑے فخریہ انداز میں کہتے تھے’’ یو آر جینیئس، یو آر لیجنڈآف ہاکی‘‘ کہاں گئے وہ منیر ڈار، رشید جونیئر، اصلاح الدین صدیقی، شہناز شیخ، اختر رسول چوہدری، حسن سردار، منظور سینئر اور منظور جونیئر جن کے نام کا ڈنکا پوری دنیا میں بجتا تھا، کہاں گئے وہ دن جب اولمپکس، ورلڈ کپ، چیمپئنز ٹرافی یا دنیا کے بڑے سے بڑے ایونٹ کا پاکستان کے بغیر ہونے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا، اب پاکستانی ٹیم ان مقابلوں میں دور دور تک ایکشن میں نظر نہیں آتی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...