چیئر مین پی سی بی مصباح ا لحق سے مزید قیادت کے خوا ہشمند

چیئر مین پی سی بی مصباح ا لحق سے مزید قیادت کے خوا ہشمند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس ڈیسک)چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی عمدہ پرفارمنس پر مصباح الحق سے مزید کچھ مدت قیادت کی درخواست کی جاسکتی ہے، جانشین کی تقرری میں ان کے مشورے کواہمیت حاصل ہوگی۔چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے ایک انٹرویو میں کہاہے کہ مصباح الحق دورہ انگلینڈ کے بعد ریٹائرہونا چاہتے تھے لیکن ان کے کہنے پرانہوں نے ریٹائرمنٹ موخرکردی۔ نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا کے مشکل ٹور پر قومی ٹیم کی عمدہ پرفارمنس پران سے مزید کچھ مدت قیادت کی درخواست کی جاسکتی ہے،ابھی ان کے جانشین کا فیصلہ نہیں ہوا،تقرری کیلئے مصباح الحق کے مشورے کواہمیت حاصل ہوگی۔شہریارخان نے کہاکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اسپنر کے بجائے فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کرنے کوکہاتھا، اسی لئے اظہرمحمود سے دوسالہ معاہدہ کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ آل رانڈر قومی ٹیم کے ساتھ رہ چکے ہیں۔ مختلف لیگز کھیلنے کی وجہ سے وہ طویل مدتی معاہدہ چاہتے تھے۔اظہرمحمود کے وسیع تجربے کابولرز کوفائدہ ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ محمد حفیظ انگلینڈ میں بولنگ ایکشن کلیئرکرانا چاہتے ہیں۔ حالیہ عرصے میں ان کی بیٹنگ کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔ایکشن کلیئر کراکے وہ ٹیم میں واپس آسکتے ہیں،اسی لئے انہیں سینٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹیگری دی گئی ہے۔ایکشن کلیئر نہ ہونے پرحفیظ کی واپسی مشکل ہوگی۔