آئی سی اے ایس کھیلوں کے مقابلے آج شروع ہونگے

آئی سی اے ایس کھیلوں کے مقابلے آج شروع ہونگے

اسلام آباد (این این آئی)آئی سی اے ایس چمپئن شپ(آج)پیر سے آئی سی اے ایس ، جی الیون تھری، اسلام آباد میں شروع ہوگی، ایونٹ کے چیف آرگنائزر آصف حماد نے بتایا کہ ایونٹ میں 26 سکولوں کے کھلاڑی مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کریں گے، جن میں فٹ بال، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس اور سنوکر کے مقابلے شامل ہیں ، فٹ بال کے بوائز مقابلوں میں انڈر14- ، انڈر16- اور انڈر19-، گرلز انڈر 19- ، باسکٹ بال میں بوائز اور گرلز انڈر 19- ، ٹیبل ٹینس میں بوائز اور گرلز انڈر 19- ، بیڈمنٹن میں بوائز اور گرلز انڈر 19- اور سنوکر میں بوائز اور گرلز انڈر 19-کے مقابلے ہونگے، ٹورنامنٹس 19 نومبر تک جاری رہیں گے اور اختتامی تقریب میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی، اور انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین عبدالغفوراور وائس چیئرمین شہزاد ستی ہونگے جبکہ ممبران میں امجد شاکر، کاشف ریاض، ملک ارشد، ظہیر احمد، بوستان اور عبدالوحید شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...