قومی ٹیم نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کیلئے 7دسمبر کو ملائیشیا روانہ ہوگی

قومی ٹیم نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کیلئے 7دسمبر کو ملائیشیا روانہ ہوگی

اسلام آباد(اے پی پی) 15رکنی قومی ٹیم ایشین نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کے لئے 7 دسمبر کو ملائیشیا ء روانہ ہوگی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے اتوار کومیڈیا کو بتایا کہ ایشین نیٹ بال چیمپین شپ9 سے11 دسمبر تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلی جائے گی جس میں12کھلاڑی اور 3 آفیشلز پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے پاکستان نیٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں قومی کھلاڑیوں کو کوچزجدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشین نیٹ بال چیمپین شپ میں پاکستان کے سمیت، سنگاپور، ملائیشیا، ہانگ کانگ، برونائی، انڈیا، افغانستان اور جاپان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ ایونٹ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کریں گے تاکہ چیمپین شپ میں قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کھلاڑی باصلاحیت ہے توقع رکھتے ہیں کہ قومی ٹیم ایشین نیٹ بال چیمپین شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...