چینی باکسر زو شائی منگ نے ڈبلیو بی او فلائی ویٹ عالمی ٹائٹل جیت لیا

چینی باکسر زو شائی منگ نے ڈبلیو بی او فلائی ویٹ عالمی ٹائٹل جیت لیا

لاس ویگاس(آئی این پی) دو مرتبہ کے اولمپک طلائی تمغہ یافتہ چین کے زو شائی منگ نے اتوار کی رات یہاں ڈبلیو بی او فلائی ویٹ ورلڈ چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے کیلئے تھائی باکسر پراسٹسک فمپروم کو متفقہ فیصلے سے شکست دیدی۔ 35سالہ زو نے کہا کہ میرا خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا ہے ، میری محنت رنگ لائی ہے ، میں واقعتا دباؤ محسوس نہیں کررہا ، میں پورے مقابلے کے دوران پر سکون اور مطمئن رہا ، میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ہوں اور اب میں عالمی چیمپئن ہوں ، زو آئی بی ایف کے اعزاز کیلئے مارچ 2015ء میں امانت روئی این روئنگ کی طرف سے مکاؤ میں شکست کے بعد اپنے پہلے عالمی اعزاز کی کوشش میں ناکام ہو گیا تھا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...