کھیلوں کے فروغ کیلئے اکیڈمیوں کا قیام ضروری ہے: حاجی غیاث

کھیلوں کے فروغ کیلئے اکیڈمیوں کا قیام ضروری ہے: حاجی غیاث

اسلام آباد (این این آئی)سابق قومی چمپئن ینگ رائزنگ سٹار ویمن فٹ بال کلب کے سربراہ حاجی غیاث الدین بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اکیڈمیوں کا قیام بہت ضروری ہے جس میں گراس روٹ لیول پر بچوں کو تربیت دی جا سکے، انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس وقت تعلیمی اداروں میں بھی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد نہ ہونے کے برابر ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے تاکہ ملک میں کھیلوں کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے اور اس ٹیلنٹ کو بروائے کار لانے کے لئے کھیلوں کے ضلعی سطح پر تربیتی کیمپ لگائے جائیں جس میں نئے ٹیلنٹ کو تربیت دے جائے، ایک سوال کے جواب میں حاجی غیاث الدین بلوچ نے کہا کہ کسی بھی ملک کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اورکھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کی سہولیات فراہم کی جائیں جس سے کھلاڑی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹس کے زیادہ سے زیادہ انعقاد سے ملک میں کھیلوں کا معیار بہتر ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ جس ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہونگے وہاں کے ہسپتال ویران ہونگے اور حکومت کو کھیلوں پر توجہ دے تاکہ صحت کے بجٹ میں بھی کمی ہو جائیگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...