وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا عطاء الحق سے اظہار تعزیت

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا عطاء الحق سے اظہار تعزیت

پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے محکمہ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء الحق کے چھوٹے بھائی حبیب الحق کی وفات پر انتہائی دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے دُعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ دریں اثناء پریس سیکرٹری وزیراعلیٰ آفس میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا جس میں پریس سیکرٹری اور جملہ سٹاف نے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات عطاء الحق کے چھوٹے بھائی حبیب الحق کی وفات پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...