ڈیرہ‘ اسلحہ برآمد‘ ملزمان گرفتار

ڈیرہ‘ اسلحہ برآمد‘ ملزمان گرفتار

ڈیرہ اسما عیل خان(بیورو رپورٹ)ڈیر ہ پولیس نے کڑی خیسور ، پہاڑ پور اور کلاچی میں مختلف کاروائیوں کے دوران چار افراد گرفتار کرکے ان سے تین پستول ، ایک کلاشنکوف سمیت درجنوں کارتوس برآمد کرلے ۔ دس ہوٹلوں ، 55تعلیمی اداروں ، 24مدارس وغیر ہ کی چیکنگ ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او یاسر آفریدی کی ہدایت پر کڑی خیسور ، پہاڑ پور اور کلاچی پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران تین پستول ، ایک کلاشنکوف اور 62کارتوس برآمد کرکے امیر ، اکرام اللہ ، اللہ نواز اور جمشید کو گرفتار کرلیا ۔ ڈیرہ پولیس نے کلاچی میں ایک سرچ آپریشن جبکہ دس ہوٹلز ،55تعلیمی اداروں ،24مدارس ،36حساس مقامات ، دس اڈہ جات اور 77کرایہ کے مکانات کو بھی چیک کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...