حسین آفریدی صدر و کابینہ باڑہ پریس کلب برقرار

حسین آفریدی صدر و کابینہ باڑہ پریس کلب برقرار

خیبر ایجنسی( نامہ نگار) حسین افریدی صدر وکابینہ باڑہ پریس کلب برقرار سول جج پشاور کی عدالت نے خیال مت شاہ کا کیس خارج قردیا۔ہفتے کے روز خیال مت شاہ کی طرف سے باڑہ پریس کلب کے انتخابات کو پشاور کے عدالت میں یوسف خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے چیلنج کیا تھا اور موقف اختیا کیا تھا کہ باڑہ پریس کلب کے14 فروری کو ہونے والے انتخابات غیر ائینی وغیر قانونی ہے جبکہ اپنے آپ کو صدر اور قاضی محمد روف کو جنرل سیکرٹری ظاہر کرکے ایک نام نہاد کابینہ ظاہر کرکے بے بنیاد اور فرضی الیکشن ظاہر کرکے باڑہ پریس کلب کے منتخب صدر اور کابینہ کو کام سے روکھنے اور ناجائز روکاوٹیں پیدا کرنے کے لیے پشاور کے سول عدالت میں پیٹیشن جمع کرئی گئی ۔جس کے جواب میں باڑہ پریس کلب کے صدر اور کابینہ نے خیال محمد مہمند ایڈوکیٹ کے زریئعے عدالت میں درخواست(Order 7 rule 11) کے تحتجمع کی جس کے جواب میں مدعی اور ان کے وکیل نے کئی مہینے وقت لیا لیکن عدالت کو کوئی خاطر خوا جواب نہ دیں سکی گزشتہ روز عدالت نے حسین خان صدر باڑہ پریس کلب کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے خیال مت شاہ کی دائر شدہ رٹ کو خارج کردیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...