شبقدر‘ منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ ملزم گرفتار

شبقدر‘ منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ ملزم گرفتار

شبقدر (نمائندہ خصوصی) چارسدہ تھانہ سٹی پولیس کے سردریاب کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران فلائنگ کوچ کے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے مالیت کے منشیات برآمد کر لئے منشیات خیبر ایجنسی تحصیل باڑہ سے پنجاب سمگل ہو رہی تھی باڑہ خیبر ایجنسی کا سمگلر گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی عمران خان کو باخبر ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ خیبر ایجنسی سے بڑے پیمانے پر کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پنجاب سمگل ہو رہی ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کی خصوصی ہدایت پر سردریاب چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کی جس کے نتیجے میں فلائنگ کوچ نمبر LES 7511 کو روکا گیا جس کے خفیہ خانوں سے تلاشی کے بعد مجموعی طور پر 120 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی جسمیں 112 کلو گرام چرس 8 کلو افیوں برآمد کرکے ملزم طارق ولد گل احمد ساکن باڑہ خیبر ایجنسی کو گرفتار کر لیا گیا سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی پر علاقے کے عوام نے ایس ایچ او اور تمام پولیس پارٹی کو سراہتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کی اور منشیات کے خلاف کاروائیوں میں ایک بڑی کامیابی تصور کیا اور پولیس کے ساتھ ہر قسم کی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...