نئے بلد یاتی نظام میں لوکل گورنمنٹ کے سیکر ٹریوں کا کر دار انتہائی اہم ہے، مظفر سید

نئے بلد یاتی نظام میں لوکل گورنمنٹ کے سیکر ٹریوں کا کر دار انتہائی اہم ہے، ...

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)صوبائی وزیر خزانہ خیبر پختونخواہ مظفرسید نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام میں لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹریز کا انتہائی اہم کردار ہے جو نچلی سطح پر شہریوں کے پیدائشی اور ڈیٹھ سرٹیفکیٹ وغیرہ بناتے ہیں نئے نظام میں لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹریز کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا سیکرٹریز کے مسائل کو عملی طور پر حل کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکرٹریز یونین کونسلز ایسویسی ایشن کی تقریب حلف برداری کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت میں کیا ۔تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات موسم خان کنڈی اور ضلعی امیر جماعت اسلامی زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے اس موقع پر صدر حاجی عبدالستار ،حاجی زبیر بلوچ ،محمد ہاشم سمیت کابینہ کے ارکین سے حلف لیا ۔صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے کہا کہ جب تک احتصالی نظام کا خاتمہ اور غریب امیر کو اکھٹا کھڑا نہیں کیا جائے گا اس وقت تک معاشرہ ترقی نہیں پاسکتا نو منتخب کابینہ کے انتخاب کے بعد سیکرٹریز اپنی قومی ذمہ داریاں احسن طریقے سرانجام دیں گے ۔خیبر پختونخواہ حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے پورے ملک میں سب سے بلدیاتی نظام کے لئے انتخابات کا انعقاد کیا ۔جس کے لئے خیبر پختونخواہ کی وزارت بلدیات اور خیبر پخونخواہ حکومت مبارکباد کی مستحق ہے ۔نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ سے لوگوں کے نچلی سطح کے مسائل حل ہورہے ہیں نئے بلدیاتی نمائندے دکھی انسانیت کی خدمت کریں۔ خیبر پخونخواہ حکومت صوبے میں میرٹ کی بالا دستی کے لئے کام کررہی ہے لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے اور لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے خیبر پختونخواہ حکومت قانون سازی میں مصروف ہے ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی جماعتیں اور ادارے مضبوط ہوں ۔انہوں نے سپا سنامہ کے جواب میں کہا کہ اپ گریڈیشن سیکرٹریز کا حق ہے اور میں اس سلسلے میں وزیر بلدیات خیبر پختونتخواہ عنایت اللہ خان سے بات کروں گا ۔اس سلسلے میں وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک سنجیدگی سے غور کررہے ہیں اور امید ہے کہ وہ بہت جلد سمری پر دستخط کردینگے ۔بعدازاں انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر ون میں تینظیم اساتذہ پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تعلیمی اداروں میں سیاسی مداخلت پر قطعاً یقین نہیں رکھتے صوبائی حکومت نے میرٹ کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے اور تمام بھرتیاں میرٹ پالیسی کے مطابق کی گئیں ہیں ۔جبکہ سکول بیسڈ پالیسی بہتر سوچ کی عکاسی ہے انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس اساتذ ہ کو بہت جلد مستقل کردیا جائے گا ۔ قبل ازیں وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر چوہدری محمد سرور ، تنظیم اساتذہ پاکستا ن کے صدر میاں محمد اکرم ، خیر اللہ حواری ،حمید اللہ خان،یعقوب بابڑ ،پروفیسر اسد جان اور پروفیسر محمد اظہار الحق نے بھی خطاب کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...