پیپلز پارٹی این اے 258میں شکست سے خوفزدہ ہے ،اورنگزیب فاروقی

پیپلز پارٹی این اے 258میں شکست سے خوفزدہ ہے ،اورنگزیب فاروقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزاہل سنت جامع مسجد صدیق اکبرؓ پر آپریشن اور سیکریٹری جنرل اہل سنت والجماعت کراچی ، امیدوار این اے 258علامہ تاج محمد حنفی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے مرکزی صدر اہل سنت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ ہمارے ہی ذمہ داران او ر کارکن شہید کئے جارہے ہیں، کراچی کی سڑکوں پر ہمارا خون بہایا جارہا ہے اور ظلم پر ظلم یہ کہ ہمارے ہی رہنماؤں کو گرفتار کیا جارہا اور ان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں ، ہمارے رہنماء پرامن اور ہمارے مراکز میں حب الوطنی اور امن پسندی کی تعلیم دی جاتی ہے ، سندھ حکومت انصاف فراہم کرنے کے بجائے ہمیں کٹہرے میں کھڑا کر رہی ہے ، ضمنی الیکشن کی تاریخ آجانے کے بعد حلقہ این اے 258سے اہل سنت والجماعت کے امیدوار علامہ تاج محمد حنفی کی بلاجواز گرفتاری سے ظاہر ہورہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے مقابلے میں مضبوط امیدوار کے آنے کی وجہ سے الیکشن میں شکست کے خوف سے دوچار ہے ، پیپلز پارٹی نے اگر متعصبانہ سیاست جاری رکھی تو 2018کے الیکشن میں اسے سندھ کی حکومت سے بھی ہاتھ دھونا پڑیں گے ، علامہ تاج محمد حنفی کو فی الفور رہا کیا جائے انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیصل رضا عابدی کے گھر سے گرفتار ہونے والے دہشتگرد مہروز نقوی کی جائے گرفتاری کیوں چھپائے جارہی ہے ،فیصل رضا عابدی مہروز نقوی کے سرپرست ہیں کسی پڑوسی ملک کے دباؤ پر انہیں چھوٹ دینا دہشتگردوں کی معاونت کے مترادف ہوگا ، اگر فیصل رضا عابدی کو کسی بھی قسم کی چھوٹ دی گئی تو سخت احتجاج پر مجبور ہونگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...