کرک‘ غفلت برتنے پر 4 ہیڈکانسٹیبل سمیت 25 اہلکار معطل

کرک‘ غفلت برتنے پر 4 ہیڈکانسٹیبل سمیت 25 اہلکار معطل

کرک (بیورورپورٹ ) سپیشل سیکورٹی دیوٹی سے غیر حاضری اور غفلت4 ہیڈ کانسٹیبل سمیت25 پولیس اہلکاروں کوشوکاز نوٹس جاری انکورئری ٹیم تشکیل جرم ثابت ہونے پران کومحمکے سے فارغ کیا جائیگاں اور ان کی جگہ کرک کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کا موقع دیا جائیگاں DPO تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک میاں نصیب جان نے سپیشل سیکورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضری اور غفلت پر4 ہیڈ کانسٹبیلان سمیت 25 اہلکاروں کو معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کردیا ان میں ہیڈکانسٹیبل سخاوت ہیڈکانسٹیبل ارشد ، ہیڈکانسٹیبل طارق محمود، ہیڈکانسٹیل عظمت اور محمدادریس ،سید زمان آفاق احمد ، شوکت اعجاز، عارف اللہ، صلاح الدین، بسم اللہ ،عنایت اللہ ، شریف اللہ، ظفر محمود، غنی الرحمن، محمدصہیب، بلقیاز، اعجاز، عمرسعید ، عامرصمد ، شاکر ، ظفر اقبال ، نورجمال فہیم اللہ شامل ہے اس حوالے سے رابطہ کرنے پرDPOمیاں نصیب جان نے بتایا کہ مذکورہ اہلکاروں کے ساتھ کسی قسم کارعایت نہیں کیا جائیگاں اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں ان کو محکمہ پولیس سے فارغ کیا جائیگاں اور ان کی جگہ کرک کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کا موقع دیا جائیگاں ان کے خلاف ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مہرعلی اور لائن آفیسر ادریس خان پرمشتمل انکورئری پینل تشکیل دیا ہے اور اُن کوجلدازجلد انکورئری مکمل کرنے کی ہدایات کی ہے میں نے پہلے بھی واضح کیا تھاکہ ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی ناقابل قبول ہے خود24 گھنٹے ڈیوٹی دیتا ہو اور بیماری کے باوجود100فیصد کارکردگی دکھار ہاہوں کرک پولیس میں غفلت کے مرتکب اورلاپرواہی ڈیوٹی نہ دینے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...