مٹہ‘ منشیات برآمد‘ ملزمان گرفتار‘ مقدمہ درج
مٹہ ( نما ئندہ پاکستان) مٹہ شکردرہ پولیس چوکی کے پولیس نے انچارج کے قیادت میں کامیاب کاروائیوں میں منشیات اور اسلحہ برامد کی ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات کے خصوصی ھدایات پر ڈی ایس پی مٹہ سرکل کے نگرانی میں پولیس چوکی شکردرہ کے انچارج اشرف علی خان کے قیادت میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2560گرام چرس ۔دو بندوقیں ۔ایک پستول 38کارتوس اور کا روائی انسداد میں 21افراد کو حراست میں بھی لیکر تمام ملزموں کی خلاف رپورٹ رپورٹ درج کی ہے ۔اس موقع پر انچارج اشرف علی خان نے کہا کہ انکے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی مزید جاری رہیگی ۔اور ایک پر امن اور جرائم سے پاک معاشرے کی قیام تک پولیس اپنے کوششین جاری رکھینگے ۔