پشاور، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر2کروڑ روپے جرمانہ وصول

پشاور، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر2کروڑ روپے جرمانہ وصول

پشاور(کرائمز رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر دو کروڑ سے زائد جرمانہ وصول کرلیا ان جرمانوں میں زیادہ تر نوپارکنگ،بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل ،بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے سمیت دیگر قوانین کی باربار خلاف ورزی کرنا ہے ایس ایس پی ٹریفک پشاور صادق بلوچ کے مطابق ماہ اکتوبر میں کل 94144چالان کرکے دو کروڑ 60لاکھ 63ہزار 750جرمانہ وصول کیا گیا ان میں بغیر روٹ پرمٹ کے چلنے والی 356گاڑیوں کو چالان کرکے 17لاکھ 80ہزار ،لین ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والی 3215گاڑیوں اور 197رکشہ کو چالان کرکے بارہ لاکھ 21ہزار دوسو جرمانہ ،اسی طرح بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑیاں چلانے پر 34لاکھ 76ہزار703جرمانہ ،اسی طرح نوپارکنگ کی مد میں دس ہزار958چالان کرکے دس لاکھ نو ہزار5800جرمانہ ،اسی طرح بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلانے پر 10874کا چلان کرکے دس لاکھ 87ہزارچارسو جرمانہ ،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال کرنے پر 708گاڑیوں کا چالان کرکے تین لاکھ 54ہزار جرما نہ ،ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کرنے پر 621 گاڑیوں کا چالان کرکے ایک لاکھ 86ہزار تین سو جرمانہ وصول کیا گیا ایس ایس پی ٹریفک نے بتایا کہ ناجائزتجاوزات کے خلاف ٹریفک پولیس روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کررہی ہے اور ضلع بھر کے تمام بازاروں سے تجاوزات کوختم کرکے مزاحمت کرنے پر کل 301ایف آئی آرز درج کرکے 689افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن میں سے اکثر کو تین ایم پی او اور سولہ ایم پی او کے تحت جیل بھیجا گیا ہے انہو ں نے مذید بتایا کہ جعلی قو می شنا ختی کا رڈ پر ڈرا ئیو نگ لا ئسنس بنا نے والے کے خلاف کریک ڈا ن شروع کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس میں سزاء وجزاء کا عمل جاری ہے اور عوامی شکایات ،کرپشن اور ناقص کارکردگی پر کئی اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا گیا جبکہ بہتر کارکردگی پر 746ٹریفک وارڈن اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیاہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...