کے الیکٹرک بھونڈے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے،مسلم لیگ(ن)

کے الیکٹرک بھونڈے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے،مسلم لیگ(ن)

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے صدر سید منور رضا، جنرل سیکریٹری خواجہ طارق نذیر، سیکریٹری اطلاعات ناصر الدین محمود، ایڈیشنل سیکرٹری سہیل ندیم، میڈیا کوآرڈی نیٹر عبد الحمید بٹ ،نے ایک مشترکہ بیان میں کراچی الیکٹرک کی طرف ست اووربلنگ کے نام پر کراچی کے شہریوں کے ساتھ لوٹ مار کے واقعات میں اضافے اور اہلیان کراچی کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کی طرح غلام سمجھنے کی روش ترک نہ کی گئی تو پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن بھرپور مزاہمت کرے گی. پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویشن کے صدر سید منور رضا نے شنگھائی الیکٹرک کمپنی کو منتقلی سے پہلے کراچی الیکٹرک شہر کے باشندوں کے خون کا ایک ایک قطرہ نچوڑنا چاہتی ہے. اوور بلنگ اور عوام کے ساتھ دھوکا دہی کر کے کراچی الیکٹرک نے لوٹ مار کا نیا بازار گرم کردیا ہے. حکمران جماعت کے ڈویژنل جنرل سیکریٹری خواجہ طارق نذیر نے کہا کہ اوور بلنگ کے ذریعے عوام کو کے الیکٹرک کے دفاتر میں بلا کر دھونس دھمکیوں اور گرفتاریوں کا خوف دلا کر رقم بٹورنے کے سلسلے میں تیزیّ نے سے شہری بلبلا اٹھے ہیں. سی ای او کراچی الیکٹرک نے اپنے عملے کی عوام کے ساتھ دشمنی کو فوری طور پر روکنے کے اقدامات نہ کئے تو پاکستان مسلم لیگ(ن) شہر کراچی کے عوام کے حقوق کے لئے بھرپور مذاہمتی تحریک چلانے پر مجبور ہوگی. میڈیا کورڈینیٹر عبد الحمید بٹ نے وفاقی وزیر خواضہ محمد آصف اور چوہدری عابد شیر علی سے خصوصی درخوات کی ہے کہ کراچی کے شہریوں کو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ(ن) سے دور کرنے کا سختی سے نوٹس لیں اور کراچی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے تحفظات پر کراچی الیکٹرک کے ذمہ داران کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری فرمائیں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...