سیدہ زہرہ سکندر کا بلامقابلہ ممبر منتخب ہونے پر پرتکلف عشائیہ
ہریپور ( نما ئند ہ پاکستان )گزشتہ رات مقامی ہوٹل میں سید سکندر منصور شاہ نے سیدہ زہرہ سکندر کے ایبٹ آباد بورڈ کا بلامقبلہ ممبر منتخب ہونے پر اپنے دوست احباب کے اعزاز میں ایک پر تکلف ڈنر کا اہتمام کیا اس ڈنر میں پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی صدر سلیم خان ،چیمبر آف کامرس کے سابق صدور سید صفدر زمان شاہ،حاجی ملک نزیر،ہوئی سکول سر کے پرنسپل حاجی محمد سعید،جامع سیفیہ اعجاز القرآن کے ناظم حاجی سلطان احمد خان،سینئر صحافی عرفان مبارک،عمیر علی،ملک حق نواز ایڈوکیٹ،ارشاد خان،تیمور نیازی،ناصر تاج سمیت متعدد پرائیویٹ سکولز کے مالکان نے شرکت کی پر تکلف کھانے کے بعد سابق صدر چیمبر آف کامرس سید صفدر زمان شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سکولز تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم پرائیویٹ سکولز کو جو بھی مسائل درپیش ہوئے ان کے حل کے لیئے اپنی پوری کوشش کریں گے پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی صدر سلیم خان نے اپنے خیالات کو اظہا ر کرتے ہوئی سیدہ زہرہ سکندر کو ایبٹ آباد بورڈ کا بلامقابلہ ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سہدہ زہرہ سکند کا ممبر منتخب ہونا ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ہے انھوں نے کہا کہ پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک پرائیویٹ سکولز کا ہر ممکن تحفظ کرے گی اور تعلیم کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی انھوں نے کہا کہ مرحوم پرو فیسر تاج محمد کریم نے جو مشن شروع کیا تھا میں اس کو آگے لے کر چلوں گا سید سکندر منصور شاہ نے ڈنر میں شرکت کرنے پر تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا اور پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کی خدمات پر سلیم خان کا شکریہ ادا کیا آخر میں حاجی محمد سعید نے دعا کروائی تمام شرکاء نے پر تکلف ڈنر کا اہتمام کرنے پر سید سکندر منصور شاہ کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئی کہا کہ اللہ سیدہ زہرہ سکندر اور ان کے ادارے سید اسلامیہ کو مزید ترقی دے۔