جمرود میں سرچ آپریشن‘ 21 مشتبہ افراد گرفتار

جمرود میں سرچ آپریشن‘ 21 مشتبہ افراد گرفتار

خیبرایجنسی (بیورورپورٹ)جمرود کے مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد، 21مشتبہ افراد گرفتار،سر چ آپریشن کے دوران جمرود بازار سمیت پاک افغان شاہراہ کو بھی ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا،سرکاری ذرائع خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ اپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کو برآمد کرکے 21مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے سرچ اپریشن ہفتے کے روز تختہ بیگ چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے بعد عمل میں لایا گیا جس میں ایک خاصہ دار اہلکار شہید جبکہ ایف سی کے تین افراد زخمی ہوئے تھے خیبر رائفلز نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خیبر رائفل اور پولیٹکل انتظامیہ نے اتوار کے روز اعل الصبح جمرود کے مختلف علاقوں وزیر ڈھنڈ، شاہ کس ،جمال خیل اور دیگر علاقوں میں کرفیو لگا کر گھر گھر سرچ اپریشن شروع کر دیا اور اس دوران فورسز نے اپریشن کے دوران بھاری مقدار میں ہلکی اور بھاری اسلحہ برآمد کرلیا جس میں اینٹی ائر کرفٹ گنیں،مرٹرگنز اور شیلز،راکٹ لانچرز اور ان کے شیلز،ہینڈ گرینیڈز،مائن،پستول ،سینکڑوں کلاشن کوف،اور لاکوں کارتوس کے علاوہ منشیات شامل ہیں۔فورسز نے سرچ اپریشن کے دوران 21مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہیخیبر رائفلز کے کیپٹن عارف اللہ نے بتایا کہ جمرود میں اپریشن کا سلسلہ جاری رہے گادریں اثنا اتوار کے روز جمرود کے مختلف علاقوں میں کرفیوں کے باعث لوگ گھروں میں محسور ہو کر رہ گئے اس دوران مقامی پولیٹیکل انتظامیہ نے بھی اپریشن میں حصہ لیا جس کی نگرانی اے پی اے ضیاٗ الرحمان کرہے تھے ۔اپریشن کے دوران پولیٹیکل انتظامیہ نے جمرود بازار اور پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفیک کیلئے بند رکھا جس کے باعث شاہراہ پرٹریفک معطل رہی سرچ آپریشن کے بعد پاک افغان شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...