طالبعلم کی ہلاکت پر گورنمنٹ ُ وسٹ گریجویٹ پختون ایس ایف کے طلباء کا احتجاج

طالبعلم کی ہلاکت پر گورنمنٹ ُ وسٹ گریجویٹ پختون ایس ایف کے طلباء کا احتجاج

ہری پور (بیورو رپورٹ) گزشتہ روز ہزارہ یونیورسٹی میں طالب العلم سلیمان خان کے قتل پر باجوڑ کالج کے پختون ایس ایف کے طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہزارہ یونیورسٹی کے چانسلر اور عہدیداروں کے خلاف نعرہ بازی کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پختون ایس ایف باجوڑ کالج کے صدر صلاح الدین نے کہا کہ طالب العلم کے قتل پر وائس چانسلر اور عہدیداروں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے اور واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی ادروں میں شدت پسندی اور قتل مقاتلے سے ملک کے جوانوں میں شدت پسندی کا جذبہ پروان چھڑتاہے اس لئے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تعلیمی ادراروں میں اس قسم کے خون ریزی اور تشدد کے خلاف آئینی اقدامات کریں تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات سے تعلیمی ادارے محفوظ ہو سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...