پشاور، یکہ توت گرلز سکول کی منتقلی کیخلاف و الدین اور طالبات سراپا احتجاج

پشاور، یکہ توت گرلز سکول کی منتقلی کیخلاف و الدین اور طالبات سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)علاقہ منڈی بیری میں گورنمنٹ گرلزہائی سکول یکہ توت یہ اس علاقہ میں واحد لڑکیوں کا سکول ہے جس میں گردونواح کی لڑکیاں سکول پڑھنے آتی ہیں لیکن سکول کی مظبوط عمارت کو کرپٹ اہلکار اور چند مفاد پرست عناصرذاتی مقاصدکے لیے گرا کرسکول کی مظبوط عمارت کو کرپٹ اہلکار اور چند مفاد پرست عناصلڑکیوں کے سکول کو باہر منتقل کررہے ہیں والدین و اہلیان علاقہ کاسکول کو علاقے سے باہر فدا آباد خان مست کالونی لے جانے پر سخت مذاہمت کااعلان والدین روزانہ مظاہرے کرنے لگے تصادم کا خطرہ منڈلانے لگا۔تفصیلات کے مطابق علاقہ یکہ توت میں موجودسر صاحبزادہ عبدالقیوم کے رہائشی مکان وپشاوردورے میں قیام گاہ بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح میں قائم تاریخی اہمیت کے حامل گورنمنٹ گرلزہائی سکول یکہ توت کی مظبوط عمارت کو محکمہ تعلیم کے کرپٹ اہلکار ٹھیک سالم حالت میں موجودسکول کی مظبوط عمارت کومخدوش قرار کر اس کوگرانے اور حکومتی فنڈ ہڑپ کرنے کا منصوبے میں محکمہ تعلیم کے اعلئٰ احکام کے علاوہ چند علاقائی نام نہاد ٹیھکیدار بھی شامل ہے۔جبکہ پیرنٹ ٹیچر اسیو سی ایشن کو اعتماد لیے بغیر لڑکیوں کے علاقے میں واحد سکول کو غیر محفوظ علاقہ فدا آباد مست کالونی میں شفٹ کیا جارہا ہے جس سکول میں مذکورہ گورنمنٹ گرلزہائی سکول یکہ توت کو شفٹ کیا جارہاہے وہ پہلے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے دیواروں میں دراڑیں صاف نظر آ رہی ہیں۔پیرنٹ ٹیچر اسیو سی ایشن کو اعتماد لیے بغیراور نہ ہی پیرنٹ ٹیچر اسیو سی ایشن کو اس سکول کا دورہ کرایا گیا ہے اس میں لڑکیو ں لے جانے پر سخت مشکلات کا سامنا کرنے کے علاوہ اس کی حالت خود اس قابل نہیں کے اس میں کسی سکول کو شفٹ کرنا خطرے سے کم نہیں گورنمنٹ گرلزہائی سکول یکہ توت کے لیے فنڈز جو مختص کیا گیا فنڈ صرف ہڑپ کرنے کے علاوہ اور کوئی مقصد نہیں صرف سکول کی مظبوط عمارت کو کرپٹ اہلکار اور چند مفاد پرست عناصرذاتی مقاصدکے لیے گرا کر حکومتی فنڈ ہڑپ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اس کے برعکس گورنمنٹ گرلزہائی سکول یکہ توت کے ساتھ نذدیک ترین نیا تعمیر شدہ سکول گورنمنٹ گرلزسکول جہانگیر پورہ خالی پڑا ہے جس کی طالبات گورنمنٹ گرلزہائی سکول قصاب خانہ میں موجود ہے جس میں مذکورہ سکول کے طالبات کو اگراس سکول میں شفت کیا جائے اور گورنمنٹ گرلزہائی سکول یکہ توت کو( قصاب خانہ یا جہانگیر پورہ )با امر مجبوری اگر شفٹ کیا جائے تو بھی بہتر ہے۔والدین واہلیان یکہ توت نے دوسرے علاقہ کرپٹ عناصر کو مداخلت کرنے سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے ورنہ والدین و اہلیان علاقہ کا کرپٹ عناصرکے درمیان میں تصادم کا خطرہ ہے۔کیونکہ سکول ہذا میں زیر تعلیم طالبات جو کہ قریب وجوار کی رہائشی ہیں جن کو دور یا فدا آباد خان مست کالونی آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنے پڑے گا۔اس لیے گورنمنٹ گرلزہائی سکول یکہ توت جو کہ اس علاقہ کاسکول ہے لہذالڑکیوں کے سکول کو علاقہ سے باہر منتقل نہیں ہونے دیں گے،اہلیان علاقہ کو سکول کی مظبوط عمارت کوگرانے پر سخت تشویش ہے اہلیان علاقہ کاسکول کو غیر محفوظ علاقہ فدا آبادلے جانے پر سخت مذاہمت کرنے کے اعلان کے علاوہ صوبائی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ،صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان ،چیرمین نیب ،چیر مین احتساب کمیشن،چیف جسٹس ہائی کورٹ اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا۔