تجاوزات کیخلاف بھر پور کارروائی کا ہفتہ وار عمل شروع کیا جا ئیگا، جنید اکبر

تجاوزات کیخلاف بھر پور کارروائی کا ہفتہ وار عمل شروع کیا جا ئیگا، جنید اکبر

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) تورڈھیرشہرمیں تجاوزات کے خلاف حتمی فیصلہ، آج پیرکے روزتمام قبضہ مافیاکو تنبیہہ دیکرعارضی تجاوزات از خود ہٹانے کیلئے کہا جائیگا، جسکے دو دن بعد عارضی تجاوزات کے خلاف بھرپورکاروائی کا ہفتہ وار عمل شروع ہوگا،پیشگی اطلاع کے بعدکسی بھی قبضہ مافیا کی کوئی شکایت یاسفارش نہیں سنی جائیگی اور سرکاری حدود میں ہتھے چڑھنے والی کسی بھی قسم کی اشیاء بھی بحق سرکار ضبط کی جائیگی،مستقل قبضہ جات کے خلاف جلدآپریشن کا آغاز کراکے سرکاری حدود واگزار کی جائیگی،آج سے شہر بھر میں ڈینگی وائرس کے خلاف سپرے مہم بھی شروع کی جائیگی۔ تحصیل ناظم سہیل خان نے بتایاہے کہ تورڈھیرشہر کے اڈہ اور تمام بازاروں میں دکانوں سے باہر سرکاری حدودپر دکانیں سجانے والے عارضی قبضہ مافیا کو خبردار کیا جاتاہے کہ اپنے اپنے حدود میں رہ کر تمام عارضی تجاوازات ازخود ہٹائی جائیں اس سلسلے میں ٹی ایم اے لاہور کے اہلکاروں کوبھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ آج پیر کے روز عارضی قبضہ مافیا کو زبانی وارننگ دیکر دو دن کی مہلت دے دیں جسکے بعدکاروائی شروع کی جائیگی اور سرکاری حدود میں تمام عارضی تجاوزات مسمار کرکے غیرقانونی قبضہ میں جو بھی اشیاء پڑی پائی جائیگی وہ بھی بحق سرکار ضبط کی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...