پٹیل پاڑہ میں پھر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

پٹیل پاڑہ میں پھر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ٹارگٹ کلرز کے وار جاری ہیں، پٹیل پاڑہ میں فائرنگ سے ایک اور شہری جاں بحق ہو گیا۔ 2 روز میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہو گئی، ادھر ہفتے کو جاں بحق کامران کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ایک بار پھر گولیوں کی تڑتڑاہٹ گونج اٹھی ہے۔ تیسرے روز بھی ٹارگٹ کلرز سرگرم رہے۔ پٹیل پاڑہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق، جاں بحق محمد یونس بیکری کا مالک تھا۔ واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی لی تاہم کوئی گرفتاری نہیں کی گئی۔دوسری جانب ہفتے کے روز سچل میں فائرنگ سے جاں بحق کامران کی نماز جنازہ انچولی امام بارگاہ میں ادا کر کے وادی حسین قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق مجلس سے واپسی پر گاڑی پر فائرنگ سے کامران جاں بحق جبکہ انور زخمی ہو گیا تھا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...