فیصل رضا کی اہلیہ نے الزامات کو مسترد کر دیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹارگٹ کلنگ اور اسلحے کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی کے سابق سنیٹر فیصل رضا عابدی کی اہلیہ نے اپنے خاوند پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیاہے۔میڈیاسے بات چیت میں ندا فیصل رضانے کہاکہ ان کے شوہر کو سچ کہنے کی سزا دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس انسان نے ساری عمر پاکستان اور فوج کی بات کی ہو وہ کیسے کسی کی ٹارگٹ کلنگ کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میری تمام حکومتی زعما ،عدالتوں اور آرمی چیف سے درخواست ہے کہ میرے خاوند کو انصاف فراہم کیا جائے ۔