دہشت گردی دیرپا امن کے لیے خطرہ ہے،شمشاد غوری

دہشت گردی دیرپا امن کے لیے خطرہ ہے،شمشاد غوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی مومنٹ( پاکستان) کے وائس چےئرمین شمشاد خان غوری نے عارضی بیت الحمزہ پر اندرونِ سندھ سے آئے اساتذہ کے وفد سے ملاقات کی اور کہ کراچی میں حالیہ دہشت گردی نے سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر کئی سوالیہ نشان اٹھادئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا کراچی میں قائم ہونے والا امن وقتی ہے یاقوم کو گمرہ کرنے کے لئے دہشت گردوں نے خود ہی اپنی کارروئیاں محدود کردی ہے ،یا دہشت گردوں کی سفاکانہ اور وحشیانہ کارروائی کراچی کی عوام کے لئے کوئی پیغام تو نہیںیہ سب وہ سوالات ہے جنکا جواب تلاش کرنا حکومتی اداروں سمیت سیکورٹی اداروں کی زمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کی لہر فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور کراچی میں قائم امن وامان کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے جس کے سدِباب کے لئے موثر اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں نے ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملادئیے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی حمایت یا حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف فوری اور موثر کاروائی کرنا وقت کی اشدضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ملک کے لئے بڑاچیلنج اور ملک کے امن کے لیے خطرہ ہے جس سے نمٹنے کے لئے تمام سیاسی،مذہبی جماعتوں کی مشاورت سے قوانین بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومتی اداروں سے اپیل کرتے ہیں،کسی بڑے سانحہ کا انتظار کئے بغیر دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا دائرہ اندرونِ سندھ اور پنجاب تک پھیلانے کی ضرورت ہے جس سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد کراچی کی عوام میں عدم تحفظ اور خوف کااحساس پیدا کرنا ہے جس سے قوم اچھی طرح واقف ہے جبکہ اس طرح کے اقدامات سے قوم میں یکجہتی اور اتحاد میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔