مہمند ایجنسی‘ میں بجلی کاکرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

مہمند ایجنسی‘ میں بجلی کاکرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند ایجنسی (بیورو رپورٹ) مہمند ایجنسی، تحصیل حلیمزئی نا ساپئی میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق۔ بائیزئی ماربل پہاڑ میں ماربل ٹرک کی ٹکر سے جوان شدید زخمی، ہسپتال منتقل ۔ مہمند ایجنسی میں واقعات کے مطابق اتوار کے روز تحصیل حلیمزئی کے گاؤں ناساپئی میں 11 ہزار کے وی لائن کی کرنٹ لگنے سے 19 سالہ نوجوان وقاص ولد فضل منان بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہوا۔ جو غلنئی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اسی روز تحصیل بائیزئی کے مشہور ماربل پہاڑی تورہ خواہ میں ماربل سے بھرے ٹرک کی ٹکر سے جوان حمزا خان ولد معزواللہ خان سکنہ تاروں خیل تحصیل حلیمزئی شدید زخمی ہو گیا۔ جنہیں غلنئی ہسپتال سے مزید طبی امداد کی غرض سے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعات کی رپورٹ درج کی ہے۔