تحریک انصاف والوں کو یوم تشکر نہیں یوم تفکر منانا چاہئے، امیر مقام

تحریک انصاف والوں کو یوم تشکر نہیں یوم تفکر منانا چاہئے، امیر مقام

پشاور ( سٹاف ( وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ جب کوئی کسی جگہ پردھاوابولنے جاتاہے توانکے ساتھ مہمانوں جیساسلوک نہیں کیاجاتا،وزیراعلیٰ خودکش بن کراسلام آبادپرحملہ آورہواتھا،گزشتہ 126دن کے دھرنے میںPTVاور پارلیمنٹ پرحملہ کرکے PTIکاپرامن احتجاج اوردھرنا سب نے دیکھا تھا۔انہوں نے کہاکہ تصادم اورانتشار کے سیاست کی تدارک کیلئے دیگرسیاسی جماعتوں کیساتھ باہمی مشاورت سے PTIحکومت کیخلاف حکمت عملی اپنائیں گے،یہ روایت ختم کرنی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ دھماچوکڑی مچانے سے کچھ نہیں ہوتاعملی کارکردگی دکھانی چاہئے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پشاورپریس کلب میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمسلم لیگی رہنمارحمت سلام خٹک،ناصرخان موسیٰ زئی،حاجی صفت اللہ،ارشدقریشی،فقیرمحمداورامان اللہ سمیت دیگر کارکنان بھی موجودتھے۔ انجینئرامیرمقام نے کہاکہ تحریک انصاف والوں کویوم تشکرنہیں بلکہ یوم تفکرمناناچاہئے تھا،دھرنے ریت میں سرسبزگھاس اگانے کی متراد ف ہے۔انہوں نے کہاکہ 29اگست کووزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے اقتصادی راہداری کیلئے ہرقسم تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی اور منصوبے پرمکمل اعتمادکااظہارکیاتھامگراب حسب عادت یوٹرن لیاہے،پاکستان تحریک انصاف قوم کوبتائیں کہ وہ کس کاایجنڈالیکرآئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی کوبھی ذرائع قانون کامطالعہ کرناچاہئے،سپیکرکاآئینی عہدہ ہوتاہے دھرنوں اوراحتجاج میں سپیکرکی شمولیت غیرقانونی ہے۔انہوں نے کہاکہ ناکام سیاست کوزندہ رکھنے کیلئے پی ٹی آئی والے ایسے ہتھکنڈوں پراترآئے ہیں، بندے اکٹھاکرکے کوئی بھی وزیراعلیٰ ہاؤس پردھاوابول سکتاہے مگریہ وطیرہ پاکستان تحریک انصاف کارہاہے کسی اورسیاسی جماعت کانہیں۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...