فیصل رضا عابدی کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگی
کراچی(آئی این پی )فیصل رضا عابدی کو عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں 19 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔پولیس نے فیصل رضا عابدی کو غیر قانونی اسلحے کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ فیصل رضاعابدی کے گھر سے 5 مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد ہوئے تھے جو کہ غیر قانونی تھے ۔عدالت نے فیصل رضا عابدی کو 19 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق دوسری جانب ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو دْہرے قتل کے الزام میں انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، فیصل رضا عابدی کے خلاف دْہرے قتل میں ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں اور اسی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ فیصل رضا عابدی کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔