مہمند ایجنسی، افغان با شندوں کیخلاف آپریشن، ہزاروں شناختی کارڈز بلاک

مہمند ایجنسی، افغان با شندوں کیخلاف آپریشن، ہزاروں شناختی کارڈز بلاک

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستنا) مہمند ایجنسی، قومی شناختی کارڈز کی ری ویریفیکیشن اور افغان شہریوں کے پاکستانی شناختی کارڈز کے خلاف آپریشن میں مہمند ایجنسی باشندوں کے ہزاروں شناختی کارڈز بلاک۔ ایس ایم ایس سروس میں گھرانے کے سربراہوں نے بھی غلطی سے تصدیق کی نفی کر کے شناختی کارڈز بلاک کر دیتے ہیں۔ اعلیٰ حکام بلاک شناختی کارڈز کی جلد تصدیق کرا کے اَن بلاک کرائیں۔ متاثرین کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں با خبر ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے غیر قانونی طور پر حاصل کردہ غیر ملکیوں بالخصوص افغان باشندوں کے جعلی شناختی کارڈز کے خلاف آفریشن جاری رکھا گیا ہے۔ جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ مگر مہمند ایجنسی میں خاندان سربراہوں کی لا علمی اور غلطی سے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے تصدیق کی نفی سے کثیر تعداد میں شناختی کارڈز بلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ ری ویریفیکیشن کے عمل میں بھی بہت سے مہمند قبائل کے شناختی کارڈز بلاک ہو گئے جن کی تعداد ایک ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے۔ فلاحی تنظیموں کے نمائندوں حاجی بہرام خان، ملک سلیم سردار ، رحمان گل اور متاثرین نے اعلیٰ حکام سے جلد تصدیق کرانے اور بلاک شناختی کارڈز کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...