جندول‘ امیر جماعت اسلامی سراج الحق اچانک ثمرباغ ہسپتال پہنچ گئے

جندول‘ امیر جماعت اسلامی سراج الحق اچانک ثمرباغ ہسپتال پہنچ گئے

جندول(نمائندہ پاکستان) مرکزی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اتوار کے صبح اچانک کیٹگری سی ہسپتال ثمر باغ پہنچ گئے ، سرجیکل وارڈ میں داخل مریضوں کی اعادت کی اور بہترین اقدامات پر انچارج سرجن ڈاکٹر محمد ہمایون خان اور تحصیل ناظم ثمر باغ سعید احمد باچہ کو خراج تحسین پیش کیا ، تفصیلات کے مطابق ثمر باغ ہسپتال کی حالت زار بہتری کی جانب گامزن ہونے کے بعد گذشتہ روز تحصیل ناظم ثمر باغ سعید احمد باچہ کے اصرار پر مرکزی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کیٹگری سی ہسپتال ثمرباغ پہنچ گئے اس موقع پر ناظم ویلیج کونسل غوڑہ بانڈہ حضرت حسین ،بخت زمان شہزادہ بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی نگہداشت کی اور انہیں درپیش مختلف مسائل بھی دریافت کئے ، امیر جماعت اسلامی نے تحصیل ناظم ثمر باغ سعید احمد باچہ اور انچارج ہسپتال ثمر باغ ڈاکٹر محمد ہمایون کو ہسپتال کی حالت بہتر بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ، اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے انہیں مختلف یونٹس کا دورہ کرایا اور ہسپتال کو درپیش مختلف مسائل لیڈی ڈاکٹر ،سکن ،آئی ،ای این ٹی ،میڈیکل سپیشلسٹ ، چلڈرن سپیشلسٹ ، گائنا کالوجسٹ و دیگر خالی آسامیاں پر کرنے ،اور بجلی مسائل حل کرانے کا مطالبہ کیا ،امیر جماعت اسلامی سراج لحق کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری کرپشن ،عدم مساوات اور نا انصافی کی وجہ سے ادارے تباہ ہو رہے تھے اس لئے جماعت اسلامی نے محسوس کیا کہ اس نظام کو بدلنے کیلئیانقلابی کوشش کی ضرورت ہے اس لئے ہم نے اسلامی اور خوشحال پاکستان کا نعرہ بلند کر کے عوام کو اسلامی جھنڈہ تلے اکھٹا کرنے کا مہم شروع کر دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ اضاخیل اجتماع کی کامیابی سے ثابت ہوا کہ خیبر پختونخواہ کے عوام ہماے ساتھ ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ پانامہ لیکس رپورٹ میں شامل تمام ناموں کی انکوائری کریں اور ملک کو اندرونی خطرات سے بچانے کیلئے شریف خاندان کے قسمت کا فیصلہ بھی جلد از جلد کیا جائے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ سے خیبر پختونخواہ کو نکالے جانے کے خلاف جماعت اسلامی ہر حد تک جانے کیلئے تیار ہے اور اس سلسلہ میں خیبر پختونخواہ کے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کیلئے آل پارٹی کانفرنس طلب کیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...