پیپلزپارٹی چےئر مین بلاول بھٹو کا وسطی پنجاب کا دورہ کر نے کافیصلہ ‘نومبر کے تیسرے ہفتے میں لاہورآئیں گے

پیپلزپارٹی چےئر مین بلاول بھٹو کا وسطی پنجاب کا دورہ کر نے کافیصلہ ‘نومبر ...
 پیپلزپارٹی چےئر مین بلاول بھٹو کا وسطی پنجاب کا دورہ کر نے کافیصلہ ‘نومبر کے تیسرے ہفتے میں لاہورآئیں گے

  


لاہور (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو کا وسطی پنجاب کا دورہ کر نے کافیصلہ ‘نومبر کے تیسرے ہفتے میں لاہورآئیں گے ۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو وسطی پنجاب کے دورے کے دوران کارکنوں اور عہدیداروں سے ملاقاتوں کے علاوہ پارٹی عہدیداروں کا بھی اعلان کر یں جسکے لیے صوبائی صدارت کیلئے قمر زمان کائرہ اور جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے ندیم افضل چن یا سید حسن مر تضی کی نامزدگی کا قومی امکان ہے جبکہ صدارت کیلئے راجہ پرویز اشرف اور رانا سعید احمد خان کے نامور پر بھی غور کیا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو دورہ لاہور کے دوران تین سے چار روز قیام کر یں گے اور پارٹی کے دیگر قائدین بھی انکے ہمراہ ہوں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...