کوئٹہ،پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملہ سی پیک کے خلاف بھارت کی گھناؤنی سازش تھی،آئی جی ایف سی

کوئٹہ،پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملہ سی پیک کے خلاف بھارت کی گھناؤنی سازش تھی،آئی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(اے این این) آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیرافگن نے انکشاف کیا ہے کہ پولیس ٹریننگ سنٹر پرحملہ سی پیک کوناکام بنانے کیلئے بھارت کی بڑی سازش تھی ،اقتصادی راہداری کیخلاف بھارت کی ہر سازش ناکام بنا دینگے ،بلوچستان کے عوام کی ترقی وخوشحالی ہمارا مشن ہے ،ایف سی سرحدوں کی حفاظت کیساتھ ساتھ تعلیم کی بہتری اور قبائل کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کیلئے بھی کوشاں ہیں بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں، عوام اور سکیورٹی ادارے ملکرصوبے میں بیرونی مداخلت کو بے نقاب کرنے کیلئے تمام تر کوششوں کو بروئے کار لارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہرنائی کول کھوسٹ مائننگ کے چیف ایگزیکٹیو اور قبائلی رہنماء سعید آغا کی قیا دت میں ہرنائی کی ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس مو قع پر ممتاز قبائلی رہنماء ،ملک اسرار الحق ترین ،بھی موجود تھے اس سے قبل سعید آغا نے آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہرنائی جیسے پسماندہ علا قے میں آنا اور یہاں تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کرنا خو ش آئند ہے جس پر ہم آئی جی ایف سی اور ان کے ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یقین دہانی کراتے ہیں کہ ہرنائی سمیت بلوچستان بھرکے قبائلی عمائدین سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیں گے۔
آئی جی ایف سی