قیام پاکستان نوجوانوں کی جدوجہدکانتیجہ ہے ، زبیر احمد گوندل

قیام پاکستان نوجوانوں کی جدوجہدکانتیجہ ہے ، زبیر احمد گوندل

حیدرآباد(بیورو رپورٹ )جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے مرکزی صدرزبیراحمدگوندل نے کہاہے کہ اسلام اور پاکستان کے لیے نوجوانوں نے ہراول دستے کاکردار ادا کیاہے قیام پاکستان نوجوانوں کی جدوجہدکانتیجہ ہے یہی طبقہ ملک کی امیدوں کامرکزہے، کرپشن کے خلاف جدوجہدمیں جماعت اسلامی یوتھ ونگ ہراول کاکرداراداکررہی ہے، 26،27نومبر کاورکرزکنونشن نوجوانوں کاعظیم اجتماع ثابت ہوگااور کرپشن کے خلاف ریفرنڈ بنے گا۔جماعت اسلامی یوتھ ونگ ضلع حیدرآبادکے کارکنان کاکنونشن مرکزتبلیغ اسلام شاہ مکی روڈ پر ہواجس سے خطاب کرتے ہوئے زبیر احمد گوندل نے کہا کہ جماعت اسلامی یوتھ ونگ سب سے زیادہ تربیت یافتہ اور منظم جوانوں کی تنظیم ہے جس کاماضی اور حال سب کے سامنے روشن ہے، امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیدنے کہاکہ نوجوان ملک وقوم کاسرمایہ ہیں دینی اورسیاسی جماعتوں کے لیے نوجوان تازہ خون ہیں تربیت اورنظم وضبط کے ذریعے نوجوان ملک وملت کے لیے بڑے سے بڑاکام سرانجام دے سکتے ہیں یوتھ ونگ جماعت اسلامی کااثاثہ ہے، انہوں نے کہا کہ 26،27نومبرکوباغ جناح کراچی میں ہونے والے کل سندھ ورکرزکنونشن میں کارکنان کی بھرپور شرکت یوتھ ونگ کی ذمہ داری ہے ، جماعت اسلامی یوتھ ونگ سندھ کے صدرفرہادگل ،حیدرآبادکے صدرظہیرالدین شیخ اورجنرل سیکریٹری اسامہ شیخ نے بھی خطاب کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...