آرمی سے چیف متعلق کوئی بھی فیصلہ وقت پر ہی ہوگا ، سردار ایاز صادق

آرمی سے چیف متعلق کوئی بھی فیصلہ وقت پر ہی ہوگا ، سردار ایاز صادق

لاہور (آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں ابھی دن باقی ہے اس بارے کوئی بھی فیصلہ وقت پر ہی ہوگا ‘ملک میں جمہو ریت کو مستحکم کیا جائیگا ‘پاکستان میں دہشت گردی سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں سی پیک کے خلاف سازشیں کر نیوالوں کو قوم معاف نہیں کر یگی ‘سی پیک حکومت یا(ن) لیگ نہیں قوم کو منصوبہ ہے ‘پرانی باتیں بھلا کر ہمیں آگے بڑھنا چاہیے پانامہ لیکس کا معاملہ سپر یم کورٹ میں اس پر تبصرہ سے گریز کروں گا ‘امن وامان کا قیام اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کر نا حکومت کی ذمہ داری ہے جو پوری کر رہے ہیں ‘بھارتی فوج بار بار ایل او سی کے خلا ورزی کر رہا ہے اور کشمیر یوں پر بر بر یت کی جا رہی ہے ‘تحر یک انصاف کے کارکنوں کو دفعہ 144کی خلاف ورزی پر گر فتا ر کیا مگر اب انکو رہا کر دیا ہے ۔ اتوار کے روز لاہور میں پر یس کا نفر نس کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ حکومت مسئلہ کشمیر کو دنیا میں اجاگر کر نے کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر بھارت کی جانب سے کیے جانیوالے مظالم کو بھی دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جا رہا ہے اور پاکستان کسی بھی صورت کشمیر یوں کو تنہا نہیں چھوڑ ے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے جن کارکنوں نے دفعہ144کی خلاف ورزی کی انکو پو لیس نے حر است میں لیا اگر حکومت نے گر فتار کیا ہے تو رہا بھی تو حکومت نے ہی کیا ہے پرویز مشرف کے دورمیں ہم نے بھی جمہو ریت اور ملک کیلئے قر بانیں دیں ا ور جیلوں میں گئے ہیں مگر ہمیں پارلیمنٹ میں بولنے اور قرارد اد کی بھی اجازت نہیں ہوتی تھی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...