اولیاء کرام کے آستانے رشدوہدایت کے مراکز اللہ انکی حفاظت رونقیں بحال رکھے :شاہ محمود قریشی

اولیاء کرام کے آستانے رشدوہدایت کے مراکز اللہ انکی حفاظت رونقیں بحال رکھے ...

ملتان (سٹی رپورٹر) وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے پارٹی کارکن تحریک انصاف کا سرمایہ ہیں۔ موجودہ ملکی حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ کارکن اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی پیداکرکے ملک کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتارہونے والے اسیرانِ احتساب کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ تقریب میں کیا۔ دریں اثنا وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی اور ایم این اے ملک محمدعامر ڈوگر کی جانب سے 2نومبراسلام آباد لاک ڈاؤن تحریک احتساب کے حوالے سے گرفتار ہونے والے اسیران کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع ملتان میں گرفتارہونے والے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مخدوم شاہ محمودقریشی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکمران احتساب کے شکنجے میں جکڑے جاچکے ہیں۔ اعلیٰ عدلیہ ان کی تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے اور جلد ہی انصاف کا بول بالا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں دینے والے پارٹی کارکنوں کی پارٹی کے ساتھ وابستگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔قیدوبند کی صعوبتیں اور کرقسم کے چیلنج برداشت کرنے والے رہنما اور کارکن پارٹی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پنجاب پولیس سمیت دیگر سیکورٹی اداروں نے پارٹی کارکنوں پر جس طرح تشدد، جبراور ظلم و زیادتی کا بازار گرم رکھا وہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔ خواتین کو گھسیٹا گیا۔ کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور ان کو ہراساں کیا گیا۔ دراصل یہ کاروائیاں حکومتی بوکھلاہٹ اور حکمرانوں کی بادشاہت کاسورج غروب ہونے کی واضع نشانیاں ہیں۔ایسے حالات میں کارکن اپنے اندر نظم وضبط اور متحد ہونے کی صفت بندی کرلیں کیونکہ وطن عزیز کو ایسے جذبے کی آج اشد ضرورت ہے۔ممبر قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاریاں دینے والے کارکن اور رہنما تحریک انصاف کا فخر اور سر کا تاج ہیں۔ ان کی قربانیاں ضرور رنگ لانے والی ہیں اور پاکستان میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت کے سیاہ دور کا خاتمہ ہونے کے قریب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے قوم کو بہتری کی نئی امیدیں دلائیں ہیں اور آج تحریک انصاف پوری قوم کی امنگوں کی ترجمان بن کر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسیران احتساب تحریک انصاف کی طاقت اور ہراول دستہ ہیں۔ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ممبر صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری، سابق ایم پی اے شاہد محمودخان، سابق ایم پی اے میاں طارق عبداللہ، سابق ایم پی اے احمد حسین ڈیہڑ،خالدجاوید وڑائچ، عون عباس بپی، اعجاز جنجوعہ،میاں جمیل احمد، حسن خان علیزئی، ندیم قریشی، سبین گل خان، ملک عدنان ڈوگر چیئرمین یونین کونسل، ٹکٹ ہولڈر رانا عبدالجبار، قربان فاطمہ، گلشن وڑائچ،میاں فاروق، شیخ سلمان نعیم، سعدیہ بھٹہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن پاکستان میں تبدیلی کے نئے سفر میں کامیاب بنانے ، پانامہ لیکس اور نیوزسیکورٹی لیکس کرداروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے میدان عمل میں ہیں۔کارکنوں کی گرفتاریوں، خوف وہراس، دھونس و دھاندلی کے ذریعے تحریک انصاف کے کارکنوں کو ڈرایا دھکمایہ نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا ہم اپنے قائد عمران خان کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔قوم کو جلد ہی موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارا پانے کی نوید ملنے والی ہے۔ اس موقع پر اسیران تحریک احتساب کے علاوہ مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمین منورقریشی، ملک عاصم کالرو، اعجاز علی ڈوگر، ساجد نواز کھوکھر، عمران سلہری، ضرار خان،رانجھوخان چیئرمین، سابق ناظم غلام رسول اعوان، ببل خان، وائس چیئرمین چوہدری خالد حسین، بابر شاہ چیئرمین، شیخ طاہر چیئرمین، سلیم اللہ خان چیئرمین، ممبر کنٹونمنٹ بورڈیعقوب شیرا، سابق ناظم عمرنواز خان بابر، اسلم سعید قریشی سابق ناظم، فہد اسحاق سانگی، راؤ امجد، مرزا شاہ رخ بیگ،مسعود مغل، خالد چٹھہ ، چوہدری احسان، حاجی عبدالغفور،ملک عقیل کھوکھر، بیرسٹر ملک عثمان ڈوگرو دیگر نے بھی خطاب کیا۔

شاہ محمود قریشی

ملتان (سٹی رپورٹر) دربار حضرت غو ث بہا ؤ الدین زکریاملتانی کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے تین روزہ سالانہ عرس کے موقع پر منعقدہ قومی زکریا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے اولیا ء اللہ کے آستانے رشدو ہدایت کے مراکز ہیں سینکڑوں سالوں سے عقیدت مند ان آستانوں سے فیض حاصل کر رہے ہیں اور تاقیامت کرتے رہیں گے اللہ تعالی ان آستانوں کی حفاظت اور رونقیں بحال رکھے ان آستانوں نے بہت سے ادوار دیکھے ہیں مختلف وقتوں میں سامعین بدلتے رہے ، زائرین بدلتے رہے اور ادوار بدلتے رہے لیکن ان کا ذکر ، فکر اور فیض کبھی نہیں بدلا ان آستانوں کی روایات برقرار رہیں انہوں نے کہاہے کہ موجود ہ ملکی صورتحال کے باعث میرا عرس کی تقریبات شرکت کرنا بہت مشکل لگ رہاہے تھاجس کی وجہ سے میں شدید پریشانی میں مبتلا تھا میں اپنے خاندان کے تین لوگوں کو اسلام آبااد بلایا اور ان سے اس سلسلے میں مشاور ت کی لیکن میری اس عر س کی تقریب میں شرکت لکھی ہو ئی تھی بس پھر اللہ تعالی نے ایسا سبب بنا یا کہ تمام حالات خو د بخود بہتر ہونا شرو ع ہو گئے انہوں نے کہاہے کہ آستانوں پر آیا نہیں جاتا بلکہ یہاں سے بلاوا آتا ہے آپ سب حضرات خوش قسمت ہیں کہ جنہیں صاحب مزار نے حاضری کے لئے اپنے در پر بلایا ہے انہوں نے کہاہے کہ عقیدت اور محبت کا رشتہ نہایت قیمتی ہوتاہے اس کو سمجھنے اور نبھانے کا اللہ تعالی توفیق عطا فرمائے جس کا عقیدت کاسچا ہے وہ یہاں سے کچھ پا کر جائے گا انہوں نے کہاہے کہ میرا پاس اس وقت کوئی دنیاوی عہدہ نہیں ہے اس کے باوجود عر س کے سلسلے میں بہترین انتظامات کرنے پر میں محکمہ اوقاف ملتان ، ضلعی انتظامیہ ملتان اور دیگر محکموں پر دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے بے مثال انتظامات کئے اور زائرین کو سہولیات پنچانے کے لئے بھرپو ر کوشش کی اس موقع پر جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما مفتی ہدایت اللہ پسروری نے کہاہے کہ آستانوں پر کوئی بد نصیب نہی آتے اور اگر آجائے تو وہ یہا ں رہتا نہی ہے اولیا ء کرام کے آستانون سے ہمیشہ امن کا درس ملا ہے جبکہ یہاں ہر عقیدت مند کو بلا تفریق فیض ملا ہے جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلی علامہ فاروق خان سعیدی نے کہاہے کہ اولیا ء کرام کے آستانے الفت کادرس دیتے ہیں یہی وجہ سہے دن بدن اولیا ء کرام کے آستانوں پر عقیدت مندوں میں اضافہ ہوتا جارہاہے ممبر اسلامی نظریاتی کونسل مفتی غلام مصطفی رضوی نے کہاہے کہ اولیا ء کرام اللہ کرام کی معرفت کا بہترین ذریعہ ہیں اور آستانے اللہ تعالی کی تجلیات کے مراکز ہیں جو ہمیشہ ہمیشہ قائم رہے گے محکمہ اوقاف ملتان زون کے زونل خطیب مفتی زبیر احمد چشتی نے کہاہے کہ اولیا کرام کے آستانے امن و امان کے آشیانے ہیں جہاں سے ہر ضروت مند کی ضرورت پوری اور پریشان حال افراد کی پریشانیاں دور ہو تی ہیں اس موقع پر علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی ، صاحبزادہ جاوید سعید کاظمی ، نے خطاب جبکہ ، حمید نواز عصیمی ، احمد نواز عصیمی ، مہریہ گروپ ، قاری محمد سعید احمد نقشبندی ، خلیفہ امان اللہ ، نے نعت رسول مقبول پیش کی۔

شاہ محمود قریشی

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...