پیر اور مریدوں کے مابین ظاہری فرق ختم ہونا چاہیے‘ مخدوم مرید حسین قریشی

پیر اور مریدوں کے مابین ظاہری فرق ختم ہونا چاہیے‘ مخدوم مرید حسین قریشی

ملتان (سٹی رپورٹر) سابق گورنر پنجاب مخدوم سجاد حسین قریشی مرحوم کے فرزند اورمخدوم شاہ محمود حسین قریشی کے چھوٹے بھائی مخدوم مرید حسین قریشی نے کہاہے درباروں پر زائرین منت مرادیں پانے اور کچھ حاصل کرنے کے لئے آتے ہیں لہذ ا دور دراز سے آنے والے زائرین جو مرشد کے در پر حاضری کے آتے ہیں وہ زیادہ سے زیادہ درود پاک کا وردکریں عر س کے تینوں دنوں میں بازاروں میں شاپنگ کرنے گھومنے پھرنے اور سیرو تفریح سے اجتناب کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ مرشد کی توجہ حاصل کر سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز حضرت غوث بہا ؤ الدین ذکریا ملتانی کے عرس کے موقع پر زائرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہاہے کہ پیر اور مریدوں کے درمیان ظاہری فرق ختم ہو نا چاہیے پیر بیٹھے اسٹیج پر اور مرید بیٹیھے نیچے زمین پر یہ اچھا نہیں ہے انہوں نے کہاہے کہ میں درباروں کا خادم ہو ں مگر یہاں مخدوم کا مطلب ٖغلط لیا جاتاہے ان کی نشست میں سیاسی بات ہوتی رہی ہے جبکہ میں اپنی میں سیاسی بات نہیں کرونگا۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...