ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عرس کیلئے خصوصی انتظامات‘ تلاشی کے بعد زائرین کو دربار کے اندرجانے کی اجازت ملی

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عرس کیلئے خصوصی انتظامات‘ تلاشی کے بعد زائرین کو ...

ملتان (سٹی رپورٹر) برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشواحضرت غوث بہاؤ الدین اکریا ملتانی کے سالانہ عرس کی تقریب کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے قلعہ کہنہ قاسم باغ اور اس کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ عرس کی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے آنے والے زائرین کی مکمل تلاشی کے بعد اندر آنے کی اجازت دی گئی سیکورٹی افسران نے دربا ر پر حاضری دی اور انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈی سی او ملتان نے عرس کے سلسلے میں مزید انتظامات کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ عرس کے موقع پر قلعہ کہنہ قاسم باغ کی سیکورٹی کو مانیٹرنگ کے لئے 60سے زائد کلوز سرکٹ کیمرے نسب کئے گئے تھے ۔

حفاظتی انتظامات

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...