حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے سالانہ عرس کی تقریبات کی جھلکیاں

حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے سالانہ عرس کی تقریبات کی جھلکیاں

( رانا عرفان الاسلام سے )

ٌٌ*برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشو ا حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے سالانہ عرس کا آغاز مزار شریف کو غسل دے کر کیا گیا

*مزار کے غسل کا آغاز سجادہ نشین درگاہ عالیہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی 10;15بجے کیا اس موقع پر علما ء کرام و مریدین کی بڑی تعداد موجود تھی

*قومی ذکریا کانفرنس کی پہلی نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت عالمی شہرت یافتہ قاری محمدعبد الغفار نقشبندی اور حافظ نور محمد نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول حمید نواز عصیمی احمد نواز عصیمی و برادران نے پیش کی جبکہ صدورافقیر نے سندھی میں منقبت پیش کی

*قومی زکریا کانفرنس کی پہلی نشست میں صوبہ سندھ سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی

؂؂؂*عرس کے تقریب میں شرکت کیلئے سندھ سمیت ملک بھر سے زائرین صبح سویرے سے ہی دربا کے احاطے میں جمع ہونا شروع ہو گئے تھے

؂؂؂؂*عر س کے موقع پر ریلوے ،محکمہ اوقاف نے استقبالیہ کیمپ ، محکممہ ڈسپنری ، محکمہ صحت ، سول ڈیفنس ، ایمر جنسی 1122فائر بریگیڈ ۔سمیت دیگر محکموں نے کیمپ لگائے اور ڈیوٹیاں سرانجام دیں

*ریڈ یوپاکستان ملتان پر قو می زکریا نفرنس براہ راست پیش کی جاتی رہی

*قومی زکریا کانفرنس میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر صدیق خان قادری نے ادا کئے جو مسلسل 41سالوں قومی ذکریا کانفرنس میں نظامت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں

؂؂؂*عرس کی پہلی نشست کے اختتام پر زائرین کی واپسی کے لئے علیحدہ سے راستہ کھولا گیا تھا تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے

*عرس کے موقع پر محکمہ اوقاف کی ڈسپنری کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا جس میں ڈسپنری کی انچارج ڈا کٹر سمیرا ابرارنے مریضوں کا معائنہ کیا اور ان کو مفت ادویات فراہم کی

*عرس کے موقع پر بعد نماز مغرب ددھ کی سبیل کا افتتاح کیا گیا جس میں درجنوں من دودھ زائرین میں تقسیم کیا گیا

*عرس کے موقع پر محکمہ اوقاف ملتان کی جانب سے زائرین میں لنگر تقسیم کیا گیا

*عرس کے موقع پر زائرین بھی لنگر تقسیم کرتے رہے

*عرس کے موقع پر جماعت غونثہیہ کے رضاکار زائرین کو ھکے دیتے رہے جس کی وجہ سے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

*عرس کی تقریب میں شریک زائرین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کو نذرانے دیتے رہے اور اشیاء و پانی پر دم درود کراتے رہے

* عرس کے موقع پر محکمہ صحت ملتان کی جانب سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاتے رہے

*عرس میں شریک زائرین ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے

؂*ایڈ منسٹریٹر اوقاف ملتان عر س کی تقریبات ک

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...