چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بہاولپور بنچ بار کی عمارت کی از سر نو تعمیر کا کام اگلے 15 روزمیں شروع کرنیکا فیصلہ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بہاولپور بنچ بار کی عمارت کی از سر نو تعمیر کا کام ...

بہاولپور (بیورورپورٹ)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے احکامات جاری کئے ہیں کہ لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ کی بار کی عمارت کی از سر نوتعمیر کا کام اگلے(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

15رو ز میں شروع کیا جائے اور اس سلسلہ میں انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔یہ احکامات انہوں نے نور محل بہاول پور میں لاہور ہائی کورٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے دیئے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بار کے اراکین کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے یہ اقدامات انتہائی ناگزیر ہیں اوراس سلسلہ میں انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو بعد میں مکمل کیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...