عالمی قوتیں بھی سی پیک منصوبے کو ناکام بنانا چاہتی ہیں‘ شیر علی گورچانی

عالمی قوتیں بھی سی پیک منصوبے کو ناکام بنانا چاہتی ہیں‘ شیر علی گورچانی

جام پور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے کہاہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی تقدیربدل دے گامنصوبہ کی تکمیل کے بعد پاکستانی تاجر غیرممالک جانے کی بجائے غیرملکی تاجرپاکستان کارخ کریں نامورسیاسی شخصیت سردارامان اللہ خان رندکے بیٹے اوربھتیجوں کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کچھ (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

عالمی قوتیں سی پیک منصوبہ کو ناکام بنانے کے لئے ملک کے اندر گڑبڑ کرکے معاملات کو بگاڑنے کی کوشش کررہی ہیں جوایک دوسیاسی جماعتوں کو اپناآلہ کاربناکرغیرضروری ایشوزکو جوازبناکر حالات خراب کرنے کی کوشش کررہی ہیں تاہم افواج پاکستان اور دیگرسیکورٹی ادارے مکمل الرٹ ہیں اورحکومت پاکستان کی ہدایت پرمنصوبہ کو تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہرممکن کوشاں ہیں انشاللہ2018تک جہاں بجلی،گیس لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوگا وہیں ملک میں سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے ساتھ ملک سے بے روزگاری اور غربت کابھی خاتمہ ہوگاقبل ازیں انھوں نے یوسی تتاروالہ میں سابق نائب ناظم ملک فیاض احمدببرکی چائے پارٹی میں شرکت کی اور شہرمیں زیرتعمیر کوٹلہ پیرن شاہ روڈسمیت دیگرمنصوبوں کا بھی معائنہ کیا۔

گورچانی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...