پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر کے حقوق کا تحفظ کرتے رہینگے‘ حافظ عبدالکریم

پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر کے حقوق کا تحفظ کرتے رہینگے‘ حافظ عبدالکریم

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی ) تعلیم کے بغیر دنیا میں بلند مقام نہیں حاصل کیا جا سکتا اساتذہ تعلیم معیار اور لگن کے اصولوں کو اپناتے ہوئے قوم کے نونہالوں کی تربیت کریں پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر کے حقوق کا تحفظ پہلے بھی کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حافظ ڈاکٹر عبدالکریم نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام سکولز رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب کی صدارت ای ڈی او ایجوکیشن ارشاد احمد تارڑ نے کی جبکہ مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے ایم این اے حافظ ڈاکٹر عبدالکریم تھے مہمانان اعزاز میں(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

مشیر وزیرا علیٰ پنجاب میر مرزا خان تالپور ، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کے مرکزی چیئرمین ضیاء السلام زاہد قریشی ، غازی یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر نجیب حیدر ملغانی، چیئرمین انڈس انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر عبدالسبحان طارق تھے تقریب میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن محمد اسلم چانڈیہ ایڈوکیٹ ، محمد طارق رحیم ، غلام حیدر تالپور ، خورشید احمد تالپور ، ایاز خان پتافی ، رب نواز خان دستی ، محمد شاکر رحیم باروی سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او ایجوکیشن ارشاد احمد تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پبلک سیکٹر اور پرائیویٹ سیکٹر کی منزل ایک ہی ہے ہم مل کر قوم کے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں مرکزی چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن ضیا ء السلام زاہد قریشی نے کہاکہ حکومت نئی تعلیمی پالیسی مرتب کرنے سے پہلے پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر ذمہ داران کو اعتماد میں لے ، پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کے حوالے سے نئے آرڈینیس کو واپس لیا جائے ۔ رجسٹرار غازی یونیورسٹی رو فیسر ڈاکٹر نجیب حیدر نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے ۔

حافظ عبدالکریم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...