پی ایم اے پنجاب کے انتخابات ‘ صاحبزادہ سید محمود سید صدر منتخب کر لئے گئے

پی ایم اے پنجاب کے انتخابات ‘ صاحبزادہ سید محمود سید صدر منتخب کر لئے گئے

ملتان(نمائندہ پاکستان) پی ایم اے پنجاب کے انتخابات میں صدر کی سیٹ پر ڈاکٹر صاحبزادہ سید محمود سید نے 72ووٹ جبکہ جوائنٹ سیکریٹری کی 2سیٹوں پر ڈاکٹر یاسمین احسان نے 71اور ڈاکٹر سید شبیر اختر نے 67ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی۔ان کے مد مقابل امیدواروں کی (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

طرف سے الیکشن کے بائیکاٹ کرنے کے باعث انہیں ملتان کے پولنگ اسٹیشن سے ووٹ نہیں مل سکے۔ملتان میں پی ایم اے پنجاب کے رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 106تھی،جس میں سے 72ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،پی ایم اے کے الیکشن کمشنر ڈاکٹر سید بن نقوی تھے۔پی ایم اے پنجاب کے الیکشن میں ڈاکٹر شاہد را و ڈاکٹر مسعود الروف ہراج،ڈاکٹر کاشف چشتی،ڈاکٹر نجم جمشید،ڈاکٹر طارق شیخ،ڈاکٹر ظفر علوی سمیت دیگر سرگرم رہنماوں نے اپنے ووٹ کاسٹ کیے۔

انتخابات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...